یوٹیلٹی اسٹورز کا چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 58 روپے فی کلو بڑھا دی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کے لیے قیمت 160 روپے ہو جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More