سندھ بھر میں مفت سولر پینل کب سے تقسیم کیے جائیں گے؟ صوبائی وزیر توانائی کا اہم اعلان

ہماری ویب  |  Aug 08, 2024

ملک بھر میں بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد عوام مشکلات کا شکار ہیں. سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اس حوالے سے مفت سولر پینل کی فراہمی کے بارے میں عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ اور محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ مفت سولر فراہمی منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کیا گیا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے سے ہی سولر پینل کی مفت فراہمی شروع کردی جائے گی۔ بہت جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل مفت تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کریں گے تاکہ عوام کے کاندھوں سے مہنگی بجلی کا بوجھ کم کیا جاسکے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More