عمران خان کی آمادگی ، شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی کی راہ ہموار

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔

عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیرافضل مروت کا معاملہ اٹھایا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا، مطمئن ہونے پر برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔

بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم انہوں نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More