اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تفویض کر دئیے گئے۔ موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں جلسے کریں،کوئی لڑائی نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ کے پی کو ہدایت

ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More