پاکستانی طلبا نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

فلپائن: پاکستانی طلبا نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ فلپائن میں منعقد ہوا۔

پاکستانی طلبا سلیمان، نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز کا پاکستانی مارکیٹ میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا کہ طلبا ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی یونیورسٹی میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جن طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، ان کا تعلق کراچی، لاہور اور راولپنڈی سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More