اسرائیل کو مظالم پر جواب دینا ہوگا، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

جدہ: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام حدیں پار کر کے پاگل پن پر اتر آیا ہے۔ اسے ان مظالم پر جواب دینا ہو گا۔ اسماعیل ہانیہ کے قتل نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں حماس رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ کل کوئی اور ملک ہوسکتا ہے۔ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، کیا کوئی حساس انسان اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کے مظالم پر جواب دینا ہو گا۔ امت مسلمہ کو او آئی سی سے بہت سی توقعات ہیں۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش، برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور فلسطین میں اسرائیل کی جاری جنگ خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔ مذمتی قرارداد ایران اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا اظہار تھا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے اسکولوں، اسپتالوں، امدادی قافلوں اور پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر سامان اور جان بچانے والی امداد بھی روک رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More