محکمہ ایکسائز نے امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق کسٹمز حکام کی جانب سے نیلام کی گئی گاڑیوں کی بھی بغیر ویری فیکیشن رجسٹریشن نہیں ہو گی۔اب امپورٹڈ گاڑیوں کے کاغذات کی آن لائن ویری فیکیشن تک رجسٹریشن نہیں ہوگی، اس سے قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے کاغذات کی مینول چیکنگ کے بعد رجسٹریشن کی جاتی تھی۔
شیخ حسینہ واجد کے اقتدار چھوڑنےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مینوئل چیکنگ کے دوران جعلی کاغذات پر نیلامی والی درجنوں گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا سکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے بعد ایکسائز کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے کسٹمز حکام کو گاڑیوں کی آن لائن چیکنگ کے لئے مراسلہ لکھا گیا ہے، ایکسائز حکام کے مطابق مراسلے میں کسٹمز حکام سے گاڑیوں کی آن لائن ویری فیکیشن کے لیے ایکسیس مانگی گئی ہے۔