جائیداد کی قیمت آن لائن کیسے معلوم کریں؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2024

ڈسٹرکٹ کلکٹر ریٹ کو عام طور پر ڈی سی ریٹ کے نام سے جانا جاتا ہے. یہ بنیادی طور پر حکومت کی طرف سے جائیدادوں کی کم از کم قیمت ہوتی ہے۔

اگر آپ صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں جیسے لاہور اور ملتان سے تعلق رکھتے ہیں تو مقامی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ڈی سی ریٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں.

اس لسٹ کو مقامی ریونیو آفس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ بھی عام طور پر ڈی سی ریٹس کا ریکارڈ رکھتا ہے. ان سے درخواست کے زریعے ڈی سی ریٹ لسٹ حاصل کرسکتے ہیں.

جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا آن لائن اندازہ لگانے یعنی پراپرٹی ڈی سی ویلیویشن کو آن لائن چیک کرنے کے لیے آپ پنجاب حکومت کی ای اسٹیمپنگ کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

جبکہ زمین کی قیمت آن لائن معلوم کرنے کے لیے آپ کو زمین کی قسم، مقام، زمین کی درجہ بندی اور رقبہ کے سائز کی تفصیلات کا اندراج کرنا ہوگا اس کے بعد مطلوبہ معلومات آپ کے سامنے ہوں گی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More