مفت سولر پینل کب سے ملنا شروع ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

سچ ٹی وی  |  Aug 07, 2024

وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے مفت سولر پینل کی فراہمی سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سولر پینل کے حوالے محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں وزیر توانائی کے علاوہ سیکریٹری انرجی مصدق احمد خان، سی ای او (SPHF) خالد شیخ،ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پروجیکٹ محفوظ قاضی سمیت مختلف این جی اوز کے سربراہان نے شرکت کی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے، عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ سستی بجلی فراہم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، سولرائزیشن کا عمل عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، مہنگی بجلی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے اور پورے صوبے کی عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More