اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مفت پنک بس سروس کا افتتاح

سچ ٹی وی  |  Aug 06, 2024

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے طالبات ، اساتذہ اور تمام خواتین کے لیے اسلام آباد میں پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا جس میں خواتین باکل مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اسلام آباد کی خواتین کے لیے پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پنک بسوں کی تعداد بیس ہے جس کا مقصد خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پنک بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر بسیں چلیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More