برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد بھارت میں قیام کریں گی

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو برطانیہ منتقلی سے قبل بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ہے۔ اس دوران حسینہ واجد کی نئی دلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ، جلاوطن کر دیا گیا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد بھارتی وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق کابینہ اجلاس بلا لیا تھا، اجلاس کے مندرجات سامنے نہیں آئے ہیں تاہم بنگلہ دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد کو بھارت میں  خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی ہے۔

20 سال 234 دن برسرِ اقتدار رہنے والی شیخ حسینہ واجد کا زوال

یاد رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد گزشتہ روز حسینہ واجد نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے  استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More