لاہور: اسد عمر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

سچ ٹی وی  |  Aug 06, 2024

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد عمر کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں گود میں اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔

اسد عمر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More