بنگلہ دیش ، مظاہرین کی وزیر اعظم ہائوس میں لوٹ مار ، شیخ مجیب کی رہائشگاہ نذر آتش

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی رہائشگاہ کو نذر آتش کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی، مظاہرین نے شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود فرنیچر سمیت مختلف اشیاء لے کر چلے گئے۔

حسینہ واجد اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟

 مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگابندھو میموریل میوزیم ہے، کو بھی آگ لگا دی ، ایک اور گروپ نے عوامی لیگ کے ڈھاکا میں قائم  ضلعی دفتر کو جلا دیا۔

یاد رہے کہ 32 دھان منڈی ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائشگاہ ہے اور یہیں 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران انہیں قتل کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ، جلاوطن کر دیا گیا

علاوہ ازیں مظاہرین وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہو کر لوٹ مار کی جس کے ہاتھ جو لگا وہ اٹھا کر لے گیا، مختلف ویڈیوز میں مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس میں مچھلی اور بریانی کھاتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ کچھ لوگ وزیراعظم کے بستر پر آرام کرتے نظر آئے۔

بہت سے مظاہرین نے مچھلیاں، بکرے اور بطخیں بھی اٹھا لیں، جنہیں وہ اپنے ساتھ لے کر چلتے بنے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More