والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، بیٹا حسینہ واجد

ہم نیوز  |  Aug 06, 2024

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن صجیب واجد نے کہا ہے کہ والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہلخانہ کی ضد پر چھوڑا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے صاحبزادے صجیب واجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش کی تعمیر اور ترقی کے لیے بے پناہ محنت کی ہے۔ ہمارے لیے ان کی حکومت کا یوں چلے جانا ایک دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہلخانہ کی ضد پر چھوڑا کیونکہ ہمیں ان کی زندگی خطرے میں نظر آرہی تھی۔ ہمارے دباؤ پر وہ ملک سے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ، مودی سرکار نے سر جوڑ لئے

صجیب واجد نے کہا کہ حکومت کا یوں چلے جانا ہمارے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ میری والدہ نے ملک اور قوم کے لیے دن رات محنت کی۔ انہوں نے معیشت کو مضبوط کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے اپنی والدہ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کہا کہ ان کی والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More