بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے  وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔

کپیسٹی پیمنٹ کی وجہ روپے کی قیمت گرنا ،شرح سود اوپر جانا اور معاشی گروتھ نہ ہوناہے، اویس لغاری

وفد کے اراکین کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا،امپورٹڈ کوئلے کے پلانٹس کو لوکل کوئلہ پر منتقل کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More