پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Aug 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 25-2024 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ ہر سال ہوگا، چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، چیمپئنز کپ میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے، چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز کپ فرسٹ کلاس منعقد ہوں گے، نئے ڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے ہوئے چند ماہ ہوئے، پاکستان کا ڈومیسٹک اسٹرکچر برا نہیں ہے، جس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کا بہت گیپ ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا، کیٹگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے 5 لاکھ روپے ملیں گے، پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ 3 لاکھ روپے تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ثنا میر کو کہا ہے کہ آئیں اور ویمن کرکٹ کے لیے کام کریں، کرکٹ کا مجھے کتنا پتہ نہیں یہ وقت بتائے گا، ٹارگٹ یہی ہے کرکٹ کو بہتر کریں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More