کیا بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اداکاری چھوڑ رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Aug 04, 2024

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پے در پے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ سنہ 2018 میں ان کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ ایک بڑی فلاپ ثابت ہوئی لیکن ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر تو کسی کو بھی یقین نہ آیا۔

انڈین شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق عامر خان کے بیٹے جنید خان نے ان (عامر) کے ’میں ریٹائر ہو رہا ہوں‘فیز پر بات کر کے فلم شائقین کو پریشان کر دیا ہے۔

عامر خان کی اپنے کیریئر کو دوبارہ سے پٹری پر لانے کے منصوبوں کے حوالے سے بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ ادارک کرنے کے بعد کہ فلموں سے وقفہ ان کی مدد نہیں کر رہا، ہر برس ایک فلم ریلیز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ کئی فلم سازوں سے بات چیت بھی کر رہے ہیں، لیکن نئی خبر ان تمام دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔

عامر خان کے بیٹے جنید نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’مہاراج‘ کے ذریعے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے۔

جب ان سے پروڈکشن میں شامل ہونے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق ان کے والد کے ’ریٹائرمنٹ‘ کے فیز سے ہے۔

عامر خان کی سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ ایک بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔ (فوٹو: ایکس)جنید نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’میں فلم کے سیٹس پر اور پی کے کے سیٹ پر کیمرے کے پیچھے رہا ہوں۔ میں نے اشتہارات کی شوٹنگ میں بھی معاونت کی ہے۔ مہاراج کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ایک فلم تھی جس پر ہم اے کے پی (عامر خان پروڈکشن) میں کام کر رہے تھے۔ اس وقت کرن (راؤ) لاپتہ لیڈیز بنا رہی تھیں اور ڈیڈ اس پورے ’میں ریٹائر ہونے والے فیز‘ سے گزر رہے تھے، اور انہوں نے اس کے بارے میں بات بھی کی۔‘

انہوں نے مجھے کہا کہ ’میں ریٹائر ہو رہا ہوں، تم کیوں نہیں سنبھال لیتے۔ تو، یہ وہ مرحلہ ہے جب میں نے قدم رکھا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پروڈکشن کی اچھی سمجھ ہے۔ یہ شاید فلم سازی میں سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔‘

خیال رہے کہ عامر خان اپنی مشہور فلم ’ستارے زمین پر‘ کے دوسرے پارٹ میں کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More