محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی

سچ ٹی وی  |  Aug 04, 2024

آج سے شہر میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

جمعے کی صبح 8 سے ہفتے کی صبح 8 بجے کے دوران سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی اے ایف مسروربیس پر 20، صدر / قائدآباد میں 19، اورنگی ٹاؤن میں 18، کورنگی میں 16، ڈی ایچ اے میں 15، پی اے ایف فیصل بیس پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئے الرٹ کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل بھارتی راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہورہا ہے جس کے باعث آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش ہونے کی توقع ہے۔

6 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ مذکورہ دورانیے میں حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اورتھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھاربارشوں کی وجہ سے خیرپور، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، نوشہر و فیروز، دادو، جامشورو کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

کیرتھراورملحقہ بلوچستان کی پہاڑی، ندی نالوں کی وجہ سے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، آندھی اورگرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹکچر، کچے گھروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More