سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالا گیا،شعیب شاہین

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔ شیرافضل مروت کا نوٹیفکیشن اصلی ہے اور جاری ہوچکا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،لیکن وہ اسکے باوجود  پارٹی ڈسپلن کیخلاف بیانات دیتے رہے ، جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔

شیر افضل مروت کو بار بار نوٹس دیئے گئے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کونکالنے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا،بلکہ ان کی منظوری کے بعد شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالا گیا۔ کسی رکن کو نکالنا پارٹی کااندورنی معاملہ ہوتا ہے، ڈسپلن کی بنیاد پر کسی رکن کو نکالنا پارٹی کاحق ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کا نوٹیفکیشن اصلی ہے جو جاری ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More