لاہور ایئرپورٹ کے قریب جرمن سیاح پر تشدد، ڈاکو قیمتی سامان لے کر فرار

اردو نیوز  |  Aug 03, 2024

لاہور میں جرمن سائیکل سوار سیاح کے ساتھ ڈکیتی کی وردات ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ سیاح کی شناخت 27 سالہ برگ فلورائن نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا  پیٹنا شروع کردیا۔

جرمن شہری کے مطابق ڈاکو اس کا موبائل فون، نقدی اور پانچ لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص حالت غیر ہونے پر اپنی مدد آپ کے تحت سائیکل پر سوار ہو کر رینجرز آفس کے سامنے سے گزرتے ہوئے گر گیا، اور اسے فوری طور پر رینجرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

جرمن سیاح نے الزام لگایا ہے کہ پٹرولنگ کرتی ڈالفن سکواڈ کو اطلاع دی مگر انہوں نے رقم کا مطالبہ کردیا۔

تھانہ شمالی چھاؤنی میں واردات کا مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے،

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایس ڈی پی نارتھ کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More