وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جولائی 2024 کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی۔

صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

لاپتہ افراد، حکومت کا ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آئیسکو دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او، ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More