بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج ایک بار پھر تبدیل

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج تعینات کیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے۔

شیخ رشید نے 13 اگست کو لال حویلی کے باہر جلسے کیلئے درخواست دیدی

محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا، گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More