کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، ایس ایس جی سی

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کراچی، کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بندرہے گی، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو کل سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More