مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Aug 03, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اورجہلم میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

ملک میں ایک ماہ کے دوران بارشوں سے 96 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

خضدار، لسبیلہ، مکران، آواران، پنجگور، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More