پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  Aug 02, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، نواز شریف کے دور میں بجلی کے منصوبے لگانے پر کام شروع کیا گیا اور حکومت نے ایل این جی کے چار پلانٹس لگائے جو کہ سستے ترین پلانٹس تھے اور ان پلانٹس سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے پر سیاست درحقیقت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس بحران کو حل کرنا ہماری اتحادی حکومت کا اہم ترین ایجنڈا ہے ہماری وزارتوں کو مشترکہ طور پر عوام کو بریفنگ دی جانی چاہیے کہ اس بحران کے خاتمے کے لیے حکومت نے کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں جب کہ سیکڑوں ڈیم بنانے کے دعوے داروں نے ایک بھی ڈیم نہیں بنایا باتیں کرنا بہت آسان ہے اور کام کرنا بہت مشکل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More