حکومت پنجاب کا جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں اور ورکرز کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے تحت جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا ہے، جماعت اسلامی کے گرفتار ورکرز کو آج رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More