فلسطینیوں کو بدترین سفاکیت کا سامنا ہے، فلسطین مقتل گاہ بن چکی: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  Aug 02, 2024

وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ پورا پاکستان،عالم اسلام تہران میں اسماعیل ہنیہ شہید کی شہادت پراشکبار ہے۔ وزیراعظم نےمزید کہا صیہونی ریاست انسانی جرائم کیخلاف ہرجنگ بندی کی اپیلیں آگ وبارودکی نذر ہوچکی ہیں.

اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے وزیراعظم نےکہا بہادرفلسطینی بھائیوں ،بہنوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیلئےیہاں موجود ہیں،فلسطینیوں کو بدترین سفاکیت کا سامنا ہے،فلسطین مقتل گاہ بن چکی۔40 ہزارسےزائدفلسطینی شہید کیےجاچکے، خواتین کی بڑی تعدا شہید ہوگئیں۔

فلسطین میں چیخ وپکار،ہرطرف بکھرا خون انسانیت کوجھنجھوڑ رہا ہے،کب انصاف ہوگا، کب ظلم کی داستان ختم ہوگی،آج عالمی انصاف کےدعوے،خودکٹہرے میں مجرم ٹھہرا ہے،عالمی ضابطوں کی دھجیاں اڑائی جائیں،توایک دن انہیں جواب دیناہوگا،صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا۔

وزیراعظم نےمزید کہا صیہونی ریاست انسانی جرائم کیخلاف ہرجنگ بندی کی اپیلیں آگ وبارودکی نذر ہوچکی ہیں،بےگناہ انسانوں کا قتل عام نہ رکا،عوامی غیض و غضب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

قومی اسمبلی میں حماس رہنمااسماعیل ہنیہ کےقتل اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے،جس پروزیراعظم نےایوان کا شکریہ ادا کیا،کہا کہ یہ ایوان ایسی بھرپور آوازہےجودنیا میں گونجےگی،اس آواز سے دشمنان پاکستان کےدل ہلیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نےاظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فرد کا دل آج دکھی ہے،اسرائیل نے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کردی،فلسطینیوں پرظلم کےپہاڑتوڑےجارہےہیں،اسماعیل ہنیہ،ان کےخاندان اور فلسطینیوں کی قربانیاں عظیم ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر ساڑھےگیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More