احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

احمد خان بھچر نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More