سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر گئی، سونا 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے تولہ ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 26 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی اونس قیمت 2458 ڈالر ہو گئی ہے۔