محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا ہے۔

ریلوے پولیس ملازمین کو دیا جانے والا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے اہلکاروں میں شدید مایوسی اور تشویش پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس اہلکاروں کا فکسڈ الاؤنس اخراجات میں کمی لانے کے لیے ختم کیا گیا، تاہم پولیس ملازمین جو ٹرینوں کے ساتھ یا کوئی اور ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، انھیں ٹی اے ڈی اے ادا کیا جاتا رہے گا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5فیصد کمی

ریلویز پولیس دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے مقابلے میں پہلے سے کم تنخواہ وصول کرنے کے علاوہ اگست 2012 کے ریٹ سے فکسڈ ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی تھی۔

دوسری طرف دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیاں 30 جون 2023 کے ریوائزڈ ریٹ سے ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی ہیں۔

ریلویز پولیس ملازمین نے وزیر اعظم شہبازشریف سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More