وفاقی حکومت کا کراچی میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر شہر قائد میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ خصوصی سرمایہ کونسل کی سفارشات پر ہوا۔ وزارت جہاز رانی اس منصوبے کی اہم ورک اسٹریم کو دیکھے گی۔

میری ٹائم بزنس ضلع کراچی پورٹ ترقیاتی پیکج کے تحت بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت فی الفور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز ہٹا سکتی ہے، مفتاح اسماعیل

وزارت جہاز رانی ایس آئی ایف سی کی سفارشات پر کراچی میں 4 بڑے منصوے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور گرین فیلڈ ماڈرن کوسٹل سٹی بنانے کا پلان بھی شامل ہے۔

کورنگی فشریز بزنس پارک بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کوسٹل فری اکنامک زون بھی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More