امریکہ نے داعش کو بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

واشنگٹن: امریکہ نے داعش کو بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک قراردے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ افغانستان سے ابھرتے خطرات کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش دنیا بھر میں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے تعاون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش : جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ افغانستان دہشت گرد حملوں کے لیے بطور لانچنگ پیڈ استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں گروپتونت سنگھ پر حملے کی کوشش پر کئی بار بھارت سے اظہار تشویش کیا ہے۔ حملے میں سرکاری اہلکار کے مبینہ کردار پر بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More