قلیل مدت میں زیادہ جادوئی کرتب دکھانے کا نیا عالمی ریکارڈ

ہم نیوز  |  Aug 02, 2024

کوالالمپور: ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک اسٹیج جادوگر نے 3 منٹ میں 17 جادوئی کرتب دکھا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے ایوری چن نے 2023 میں بھارت کے جادوگر ایلون کے قائم کردہ 11 جادوئی کرتب کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایوری چن نے ایلون کے پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 3 منٹوں میں سب سے زیادہ جادوئی کرتب دکھائے۔

ایوری چن نے گینز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ہمیشہ سے ہی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے جادو کا استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اور میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ مجھے جادو پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس عالمی ریکارڈ کے ساتھ بلند ترین سطح تک پہنچا سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، ایران میں انتقام کی علامت سمجھا جانیوالا سرخ پرچم لہرا دیا گیا

ایوری نے اپنے ریکارڈ توڑنے والے کرتبوں میں جو کرتب دکھائے۔ اس میں اشیا کو غائب اور دوبارہ ظاہر کرنا، دیوہیکل پلے کارڈز کا استعمال اور پولکا ڈاٹس کو خالی رومال سے ظاہر کرنا شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More