ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نےملکی سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف حکومتی اتحادیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملاقات کریں گے۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیا کے ارکان شرکت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے ارکان کو موجودہ سیاسی حالات پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف تمام ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More