معاشی اصلاحات ناگزیر، اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں: وزیر خزانہ

اردو نیوز  |  Aug 01, 2024

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’آئی ایم ایف کے نئے پروگرام نے عالمی سطح پر اعتماد کو بہتر کیا ہے، معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔‘

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آگے بڑھنا ہی ہو گا ہمارے پاس گنجائش بہت کم ہے۔ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی قرض کی منظوری دے گا۔ ’حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔‘

محمد اورنگزیب نے معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہو گا۔ معیشت میں کردار ادا کرنے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہو گی جو نجی شعبہ کرتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔ معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔‘

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے آ رہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانا ضروری ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More