اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا ، جسد خاکی آج قطر لے جایا جائے گا

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران کے فلسطین اسکوائر پر ادا کی گئی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، ایران میں انتقام کی علامت سمجھا جانیوالا سرخ پرچم لہرا دیا گیا

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی آج قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جایا جائے گا ، وہاں کل نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More