خدیجہ شاہ کا تحریک انصاف کی مخصوص نشست کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹنے والی پی ٹی آئی رہنما اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاؤں، میں مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر رہی ہوں۔

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع, صنم جاوید کا نام شامل

نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، جو میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ ہیں۔

خدیجہ شاہ نے کہا کہ ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More