ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے مہینے میں ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2024 میں 659 ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کا عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھا۔

اس لحاظ سے پہلے ماہ ایف بی آر نے ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی میں انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 307 ارب روپے جمع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں اضافہ

ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے جمع ہوئے۔ کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 91.7 ارب روپے وصول کیے گئے۔ علاوہ ازیں جولائی میں 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More