رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

ڈی پی او عمران ملک کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود میں واقع کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرینگے، کس سے نہیں ، اللہ بہتر جانتا ہے ، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ درجنوں ڈاکوؤں نے حملے کے دوران پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو حفاظتی بچاؤ بند پر طلب کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More