حکومت کا اگلے15 روزکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلان

ہم نیوز  |  Jul 31, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے اورڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

377 نئی آسامیاں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دے دی

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے

جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد272 روپے 77 پیسے فی لیٹر آگئی ہے ، اسی طرح مٹی کا تیل سستا ہونے کے بعد 177 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More