اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 31, 2024

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیادیں فراہم کردی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں شہید ہونے والوں کے لیے انصاف کی تلاش کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

تہران ، حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیلی حملے میں شہید

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشت گردوں کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا ہوگا۔ اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے۔

میں نے کل ان کا فاتح ہاتھ اٹھایااور آج مجھے ان کا جنازہ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہے۔ ایران اپنے غم اور خوشی کے ساتھی۔ بیت المقدس کے شہید کی شہادت پر غمگین ہے۔

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

واضح رہے کہ گزشتہ رات حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More