بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر

ہم نیوز  |  Jul 31, 2024

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے آمد و رفت متاثر ہو گئی۔

بارش کی وجہ سے حب ندی پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے بلوچستان کی براہ راست کراچی سے آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

آمد ورفت متاثر ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پل کا کام بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی، انتباہ جاری

محکمہ موسمیات نے ژوب، بارکھان، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختوا میں بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے لوگوں کو مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More