انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود کو ویڈیو لنک پر پیش کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Jul 31, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے۔

شاہ محمود قریشی و دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری

جج نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے  سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More