حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
پاسدران انقلاب اور حماس نے شہادت کی تصدیق کر دی ہے ، ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، اسرائیلی فورسز نے ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔
ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات
ایران کا کہنا ہے کہ حملہ آج صبح کیا گیا، قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔
واضح رہے چند ماہ قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے شہید ہو گئے تھے، اسماعیل ہانیہ کی عمر اکسٹھ برس تھی۔