امریکا کا قومی قرض تاریخ میں پہلی بار 350 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

امریکی وفاقی حکومت کا مجموعی سرکاری قرض تاریخ میں پہلی 350 کھرب امریکی ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق مجموعی سرکاری قرض 350 کھرب ڈالر ہوچکا تھا، یہ اعدادوشمار ہر کاروباری دن کے اختتام پر اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔

صرف 7 ماہ قبل دسمبر 2023 کے اختتام پر امریکا کا قومی قرض 340 کھرب ڈالر سے زائد ہوچکا تھا، اس سے 3 ماہ قبل ہی امریکا نے 330 کھرب ڈالر کاقرض کی سطح عبور کی تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

وفاقی بجٹ کمیٹی کی صدر مایا میک گینیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپرواہی اور غیرمستحکم انداز میں قرض مسلسل بڑھ رہا ہے ان تمام خطرات اور انتباہ کے باوجود کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

امریکا کے طویل مدتی مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک غیر جانبدار تنظیم پیٹر جی پیٹرسن فاؤنڈیشن کے مطابق 350.01 کھرب امریکی ڈالر قرض کا مطلب یہ ہے کہ ہر امریکی 1 لاکھ 3 ہزار 945 ڈالر کا مقروض ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More