فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ، لیفٹننٹ کرنل ( ر) اکبر حسین کا کورٹ مارشل ، 14 سال قید

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ( ر) اکبرحسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبر حسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کےکرپٹ افسران اور اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میجرریٹائرڈ عادل راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کرکے قید اور عہدہ ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک موجود سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More