وزیراعلیٰ پنجاب کی 450 کلومیٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور بنانے کی منظوری

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 450 کلومیٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں میں نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

210 ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے، وزیر اعلی مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More