سرفراز احمد نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔

سرفراز احمد کا وائٹ بال فارمیٹس کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ

سرفراز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔’  سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر بلے باز کا یہ اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More