متنازع ویڈیو لیک ہونے پر اُروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

اردو نیوز  |  Jul 30, 2024

انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار اُروشی روٹیلا نے اپنی متنازع ویڈیو لیک ہونے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

ویب سائٹ ڈی این اے کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی متنازع ویڈیو کے لیک ہونے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ویڈیو کلپ اُن کی آنے والی فلم ’گھس پیٹھیا‘ کا حصہ ہے۔

فلم ’گھس پیٹھیا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انسٹاگرام پر ہینڈل انسٹنٹ بالی وڈ سے بات کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا کہ ’جس دن وہ کلپ باہر آیا، میں بالکل اُس کی وجہ سے بہت غصے میں تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ظاہر ہے کہ وہ میری ذاتی زندگی نہیں ہے، وہ میرا ذاتی کلپ نہیں ہے، وہ کلپ فلم کا حصہ ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اُن کی دعا ہے کہ کسی بھی خاتون کے ساتھ کبھی ایسا نہ ہو۔‘

فلم ’گھس پیٹھیا‘ کی کاسٹ میں اروشی روٹیلا کے علاوہ ونیت کمار سنگھ اور اکشے اوبروئے شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی جدید زمانے میں ڈیجیٹل خطرات اور اُن کے ہم انسانوں کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پڑںے والے اثرات کے گرد گھومتی ہے۔

’گھس پیٹھیا‘ 9 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ڈی این اے کے مطابق اس ویڈیو کو لیک کرنے کا مقصد فلم کی تشہیر کے لیے مبینہ طور پر پبلسٹی سٹنٹ کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More