درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 10 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 30, 2024

درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں پیش آیا ، بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوا جس نے 10 زندگیاں نگل لیں۔ ریلہ آنے سے ایک پانچ سالہ بچی لاپتہ بھی ہو گئی جس کی تلاش جاری ہے۔

افغان صوبے ننگرہار میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 62 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ

دوسری جانب راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے تلے دب کر ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔ صوابی میں ندی ،نالوں میں طغیانی آنے سے مختلف حادثات میں 3 افراد چل بسے۔

موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی ہی پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث کچے مکانات گر گئے جبکہ بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More